حیدرآباد: حیدرآباد اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کیس کے چاروں ملزمان کے انکاؤنٹر ہونے کی خبر نے سب کو حیران کردیا۔ دراصل چاروں ملزمان پولیس ریمانڈ میں تھے اور انہیں جمعرات کی رات دیر گئے نیشنل ہائی وے 44 پر کرائم سین پر لے جایا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ، کرائم سین کی ریکریٹ  کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور دھند  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔اس کے بعد پولیس نے انکاؤنٹر  میں چاروں ملزمان کو ہلاک کردیا۔  حیدرآباد پولیس کی اس کارروائی پر سوشل میڈیا کا ملا جلا ردعمل آرہا ہے۔ جب کہ ملک کے عدالتی نظام پر اعتماد کھو بیٹھے کچھ لوگ انکاؤنٹر پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں ، کچھ لوگ ملزموں کے انکاؤنٹر پر سوال بھی اٹھا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here