جودھ پور : حیدرآباد میں اجتماعی عصمت دری کے ملزمین کے انکاؤنٹر سے متعلق چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے اجتماعی عصمت دری کے ملزمین کے انکاؤنٹر میں  مارے جانے   پر تنقید کی ہے۔ جودھ پور میں ایک تقریب میں جسٹس شرد اروند بوبڑے نے کہا کہ انصاف کبھی بھی جلدی میں نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتقامی کارروائی میں انصاف کیا گیا تو وہ اپنا اصل کردار کھو دیتا ہے۔

جودھ پور میں راجستھان ہائی کورٹ کی نئی عمارت کے افتتاحی تقریب میں جسٹس ایس اے بوبڑ ے نے کہا ، “مجھے نہیں لگتا کہ انصاف کبھی جلدی میں ہونا چاہئے ، میں سمجھتا ہوں کہ اگر انصاف انتقام کے معنی میں کیا جاتا ہے ، تو وہ اپنی اصل شکل میں ہار جاتا ہے “۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کبھی بھی انتقام کی شکل میں نہیں کرنا چا ہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here