لکھنؤ: شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ آج جمعہ ہے ، ایسی صورتحال میں اتر پردیش میں حالات  کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی   بڑھا دی گئی ہے اور بہت سے شہروں میں انٹرنیٹ بند  کر دیا گیا ہے ۔ گذشتہ جمعہ کو یوپی کے متعدد شہروں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے ۔ اترپردیش کے کئی شہروں میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ واضح رہے کہ دفعہ 144 پہلے ہی یوپی میں نافذہے۔

یوپی پولیس کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست میں امن و امان مکمل طور پر کنٹرول  میں ہے ، ہم ہر صورتحال پر مستقل نگرانی کر رہے ہیں۔ اب تک 21 اضلاع میں انٹرنیٹ بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بے گناہ کو نہیں پکڑ رہے ، لیکن تشدد میں ملوث شخص کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here