کانگریس کے تجربہ کار لیڈر کپل سبل نے دہلی میں ہونے والے تشدد پر نریندر مودی حکومت پر طنز کیا ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ جب آپ نے واجپئی کی بات نہیں مانی تو ہم آپ کو راج دھرم کیسے سکھائیں گے۔
نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے تشدد پر کانگریس نے مرکزی حکومت سے راج دھرم کی پیروی کرنے کی اپیل کی تھی۔ راج دھرم پر سیاست ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے ، اور سیاسی بیان بازی کا دور شروع ہوگیا ہے۔ جمعہ کے روز مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی راج دھرم کے نام پر لوگوں کو بھڑکانے کا کام نہیں کرے گی۔ مرکزی وزیر کے بیان کے سامنے آنے کے بعد اب کانگریس کے تجربہ کار لیڈر کپل سبل نے جواب دیا ہے۔
Law Minister to Congress :
“ Please don’t preach us Rajdharma “
How can we Mr. Minister ?
When you did not listen to Vajpayeeji in Gujarat why would you listen to us !
Listening , learning and obeying Rajdharma not one of your Government’s strong points !
— Kapil Sibal (@KapilSibal) February 29, 2020