نئی دہلی : شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف دہلی میں ایک بار پھر پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ جامعہ کے بعد اس بار یہ مظاہرہ سیلم پور کے علاقے میں ہوا ہے۔ یہاں مظاہرین نے گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔ پرتشدد مظاہرے کے بعد قریبی میٹرو اسٹیشن اور روڈ کو بند کردیا گیا ہے۔ تاہم ، اب ماحول پرسکون ہے اور مظاہرین واپس چلے گئے ہیں۔

سیلم پور اور جعفرآباد  میں پولیس پر  پتھر پھینکا  گیا۔ پولیس نے وہاں  پر امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ یہاں کچھ بسوں میں  توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ احتجاج کے پیش نظر شیویہار اور سلیم پور۔ جعفرآباد سمیت سات میٹرو اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں۔ سلیم پور کے علاقے میں تمام دکانیں بند کردی گئیں ہیں۔ پولیس نے ایک شرپسند کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ مظاہرین اس وقت خاموش ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here