کلکتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے تبلیغی جماعت کے پروگرام پر  کہا ہے کہ یہ بیماری ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ وقت فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا نہیں ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے بتایا کہ بدھ کے روز ریاست میں کوویڈ 19 کے دو نئے کیس ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 تک جا پہنچی ہے۔

بتادیں کہ بدھ کے روز ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی۔ وزارت صحت کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق  منگل سے اب تک ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے کل 773 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی  ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 5194 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 402 افراد بازیاب ہوکر فارغ ہوگئے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ ایک دن میں 32 افراد کی کورونا انفیکشن کی وجہ سے موت ہوگئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here