نیو ہورائزن بپلک اسکول میں گاندھی جی کے 150ویں سالگرہ کے موقع پر بیداری مہم برائے پلاسٹک بین کا انعقاد کیا گیا، جس کی حوصلہ افزائی اسکول کے منیجنگ کمیٹی نے کی

نیو ہورائزن بپلک اسکول میں گاندھی جی کے 150ویں سالگرہ کے موقع پر بیداری مہم برائے پلاسٹک بین کا انعقاد کیا گیا، جس کی حوصلہ افزائی اسکول کے منیجنگ کمیٹی نے کی . پلاسٹک سے آزادی والی سرگرمیوں میں 27 ستمبر کو کلاس پری تا ہشتم کے بچوں کے لیے فلم اسکریننگ اور پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے بچوں کو معلومات فراہم کی گئی جس سے بچوں میں بیداری اور ان کی معلومات میں اضافہ ہوا، 30 ستمبر کو اسی تھیم پر مبنی جماعت ششم تا ہشتم کے لئے پوسٹر میکنگ مقابلے کا آغاز ہوا اور ان تمام پوسٹرس میں سب سے اچھے پوسٹر دہلی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ارسال کئے گئے، جماعت پری تا سوم کے لیے نظم خوانی کے مقابلے منعقد ہوئے۔

این ایچ پی ایس میں بیداری مہم برائے پلاسٹک بین اور صفائی ابھیان کا انعقاد

پہلی اکتوبر سے 5 اکتوبر تک صفائی ڈرائیو کی سرگرمیوں کا انعقاد بخوبی کیا گیا، پہلے اکتوبر کو گاندھی جی کی سوانح حیات پر مشتمل خاص اسمبلی منعقد ہوا جس میں بچوں نے گاندھی جی کی حالات زندگی پر بھر پور روشنی ڈالی، اسی دن جماعت ششم تا ہشتم کے لیے باپو اولمپیاڈ کا اہتمام ہوا جس میں بچوں نے دلچسپی سے شرکت کی. تین اکتوبر کو پلاسٹک بین سے متعلق بیداری ریلی نکالی گئی جس نے سندر نرسری سے ہوتے ہوئے ہمایوں کے مقبرے کا احاطہ کیا، جس میں اردو کلب کے بچوں نے تھیم پر مبنی نکڑ ناٹک پیش کیا جسے ملکی اور غیر ملکی ناظرین نے دیکھا اور بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی، چار اکتوبر کو خاص اسمبلی میں اردو کلب کے بچوں نے نکڑ ناٹک پیش کیا جس سے طلبا و طالبات کے اندر بیداری پیدا ہوئی.اسی دن اول اور دوم جماعت کے طلبا و طالبات نے اپنے اسکول میں صفائی ابھیان کا آغاز کیا اور پورے کیمپس کی صفائی میں اہم کردار ادا کیا. پانچ اکتوبر کو جماعت چہارم اور پنجم نے صفائی ابھیان کو آگے بڑھانے کا قصد کیا اور عہد لیا کہ نہ تو وہ پلاسٹک استعمال کریں گے اورنہ کسی کو کرنے دیں گے، ان تمام سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے اسکول منیجنگ کمیٹی سمیت ہیڈ مسٹریس صاحبہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here