منیش تیواری نے بھگت سنگھ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب بی جے پی ونا یک دامودر ساورکر کو بھارت رتن دینے کی مہم چلا رکھی ہے۔

نئی دہلی : کانگریس کے نیتا منیش تیواری نے ہندوستان کی آزادی کے جدوجہد کے انقلابی رہنماؤں ، بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گورو کے لئے بھارت رتن کا مطالبہ کیا ہے۔ منیش تیواری نے بھگت سنگھ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب بی جے پی ونایک دامودر ساورکر کو ہندوستان رتن دینے کی مہم چلا رہی ہے۔ مہاراشٹر بی جے پی نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ اگر ریاست میں ان کی حکومت بنی تو وہ مرکز سے اپیل کریں گے کہ ویر ساورکر کو بھارت رتن دیں۔
منیش تیواری نے کہا ہے کہ بھگت سنگھ ، سکھ دیو اور راج گورو نے اپنے انقلابی نظریات اور برطانوی سامراج کے خلاف جدوجہد سے ہندوستان کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان تینوں کو 26 جنوری 2020 کو بھارت رتن سے نوازا جانا چاہئے۔
حال ہی میں کانگریس کے قومی ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ہندو مفکر ساورکر کو ایک صلاحیت مند شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آزادی کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور وہ ملک کے لئے جیل بھی گئے تھے۔ انہوں نے کہا ، ذاتی طور پر میں ساورکر کے نظریے سے اتفاق نہیں کرتا لیکن اس سے یہ حقیقت متاثر نہیں ہوتی کہ وہ ایک ہنر مند فرد تھے۔ انہوں نے آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا ، دلتوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور ملک کے لئے جیل گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here