اندور :  مینک اگروال (243) اور محمد شامی کی عمدہ بالنگ (3 + 4 = 7 وکٹ)  کی بدولت بھارت نے ہفتہ کے روز پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 130 رنز سے شکست دی ۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیتا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہو  گئی۔ جواب میں ، ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز چھ وکٹوں پر 493 رنز پر اعلان کر دی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ہندوستان کے 493 رنز کے جواب میں بیٹنگ کرنے آئی ، اور دوسری اننگز میں 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ ہار گئی ۔ ہندوستان نے یہ میچ تیسرے دن ہی جیت لیا۔

مینک اگروال کی تاریخی ڈبل سنچری

یہ مینک کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری تھی۔ اگروال نے گزشتہ ماہ وشاکھاپٹنم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 215 رنز بنائے تھے۔ یہ ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ اگروال نے اس میچ میں 371 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 23 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here