انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ہدایت پر بنگلہ دیش کے اسٹار کھلاڑی شکیب الحسن کو بھارت دورہ سے قبل پریکٹس میچوں سے دور رکھا گیا ہے ۔ مشفق الرحیم ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔محمود اللہ ٹی 20 میچوں میں کپتان بن سکتے ہیں۔

نئی دہلی : بنگلہ دیش کے ٹاپ پلیئر شکیب الحسن کو آئی سی سی کی ہدایت پر ہندوستان کے اہم دورے سے قبل پریکٹس سے دور رکھا جارہا ہے اور مقامی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کرپٹ آفر کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے پر شکیب پر پابندی عائد ہونا طے ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنگلہ دیش ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کپتان شکیب پر 18 ماہ کے لئے پابندی عائد کرسکتی ہے ، جس سے وہ بھارت دورہ سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
معلومات کے مطابق ، شکیب سے پوچھ گچھ کی گئی ہے کیوں کہ اس نے اپنے اور ایک بکی کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں معلومات نہیں دی تھیں۔ آپ کو بتادیں کہ کچھ سال قبل شکیب نے فون پر بلیک لسٹ بکی سے بات کی تھی۔ شکیب نے اس سلسلے میں اینٹی کرپشن یونٹ یا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔
آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ کچھ ملزمان کے فون کا سراغ لگا رہا تھا اور اسی دوران انھیں معلوم ہوا کہ شکیب نے بلیک لسٹ بکی سے بات کی ہے۔ اس کے بعد ، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے شکیب سے پوچھا کیا کہ انہوں نے اس کے بارے میں حکام کو کیوں نہیں بتایا۔
شکیب ان پریشانیوں کی وجہ سے اب بھارت کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ سیریز سے محروم ہوسکتےہیں ۔ بتادیں کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی 20 سیریز 3 نومبر سے شروع ہوگی۔ دوسرا ٹی ٹونٹی 7 نومبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ 10 نومبر کو ناگپور میں ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here