نئی دہلی : مشفق الرحیم کی (ناٹ آؤٹ 60) نصف سنچری کی مدد سے بنگلہ دیش نے اتوار کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان بھارت کوسات  وکٹوں سے ہرا کر  تین ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کا نوواں انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ تھا ، جس میں بنگلہ دیش نے پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا یہ میچ  ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا اب تک کا 1000 واں بین الاقوامی میچ تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے چھ وکٹوں پر 148 رنز بنائے جو بنگلہ دیش نے 19.3 اوور میں تین وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش نے ہندوستان کے 149 رنز کے ہدف کے پیچھا کرنے  میں شروعات ٹھیک نہیں  کی اور ٹیم آٹھ رنز کے اسکور پر لیٹن داس (7) کی وکٹ گنوا  دیا  ۔ اس کے بعد سومیا سرکار (39) اور محمد نعیم (26) نے دوسری وکٹ کے لئے 46 رنز کی شراکت کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکال دیا۔

نعیم نے 28 گیندوں پر دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ نعیم کے آؤٹ ہونے کے بعد ، سرکار  نے مشفق کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 60 رن کی شراکت کی اور  بنگلہ دیش کو فتح کے قریب لے آئے ۔

سرکار  نے 35 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ اس وقت جب سرکار آؤٹ ہوئے تھے ، بنگلہ دیش کو آخری تین اوورز جیتنے کے لئے 35 رنز بنانا تھے اور ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوور میں تین وکٹیں گنوا کر حاصل کرلیا۔

مشفق نے 43 گیندوں پر آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ٹی ٹوئنٹی میں یہ مشفق کی پانچویں نصف سنچری ہے۔ کپتان محمود اللہ نے سات گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے نا ٹ  آؤٹ 15 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے دیپک چہر ، یوزویندر چہل اور خلیل احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here