آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں انتخابی ریلی سے خطاب کے بعدتفریح کے موڈ   میں نظر آئے۔اسدالدین اویسی کےایک  کا ویڈیو منظر عام پر آیا  ہے۔

اورنگ آباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں انتخابی ریلی سے خطاب کے بعد مذاق کے مزاج میں نظر آئے۔ اویسی نے جمعرات کے روز اورنگ آباد کے پٹھان گیٹ پر جلسے کے بعد مزا ق کے موڈ میں نظر آئے ۔ اسدالدین اویسی کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے ، جس میں وہ ہاتھ میں پھولوں کا ہار لئے اسٹیج کی سیڑھیوں سے نیچےاترتے ہوئے مزاق کے موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
اسدالدین اویسی کےیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد ، اویسی اسٹیج سے ہاتھوں میں پھولوں کی ہار اٹھا کر سیڑھی سے اتر رہے تھے،اچانک تبھی وہ تفریح کے موڈ میں نظر آئے ۔
اسد الدین اویسی اپنے تیکھے بیانات کی وجہ سے اکثر میڈیا کی نظروں میں رہتے ہیں۔ ایسے وقت میں اویسی کا یہ انداز سب کو چونکا دیا ،اور اویسی کا یہ موڈ سوشل میڈیا میں بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔ حالانکہ یہ بات واضح رہے کہ انھوں نے کسی گانے پر ڈانس نہیں کیا ہے بلکہ یہ ان کا اپنا ایک انداز ہے جسے عوا م پسند کرتی ہے ۔یہ صرف ایک تفریح کا ذریعہ تھا۔انھوں نے کسی گانے پر ڈانس کرنے سے باالکل انکار کیا ۔اویسی نے کہا ہے کہ کسی نوجوان نے مسخرے میں اس میں گانا ڈال دیا ہے ۔
ابھی کچھ دنوں پہلے اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے ساورکر کو بھارت رتن ایوارڈ دینے پر اعتراض کیا تھا ۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم ساورکر کو بھارت رتن دینے کے خلاف ہیں کیونکہ وہ مہاتما گاندھی کے قتل کے سازش میں شامل تھا۔ اگر ساورکر کو بھارت رتن دے رہے ہیں تو ناتھورم گوڈسے کو بھی بھارت رتن دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here