جمعہ کی سہ پہر چندر شیکھر دہلی کی جامع مسجد پہنچے اور اپنے حامیوں کے ساتھ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کی۔ عدالتی حکم کے مطابق چندرشیکھر آزاد کو 24 گھنٹوں میں دہلی چھوڑنا پڑے گا۔

نئی دہلی : بھیم آرمی چیف چندر شیکھر کو جمعرات کی رات تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا ، جس کے بعد وہ جمعہ کی صبح سے دہلی کے مختلف مقامات پر جارہے ہیں۔ آج صبح جہاں وہ رویداس مندر ، پھر گرودوارہ ، پھر چرچ گئے ، اب وہ جامع مسجد پہنچ گئے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ آج یہ جمعہ  ہے اور نماز کے بعد جامع مسجد کے باہر شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کی جارہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے ہر جمعہ کو جامع مسجد کے باہر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس دوران جامع مسجد کے باہر کانگریس کی رہنما الکا لا مبا بھی احتجاج میں شامل ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here