جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی میں ، محمد شامی بولنگ اٹیک کی قیادت کررہے ہیں۔ شامی نے بنگلہ دیش کے خلاف ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔

اندور: ہندوستانی فاسٹ بالنگ کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین بولنگ اٹیک میں ہوتا ہے۔ جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں ، محمد شامی اس کی قیادت کررہے ہیں۔ شامی نے جنوبی افریقہ کی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور بنگلہ دیش کے خلاف ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے بعد ہرشا بھوگلے سے گفتگو کرتے ہوئے ایشانت شرما نے کہا کہ شامی اس وقت جو کچھ کررہا ہے ، اسے ان پر وکٹ ملتا ہے۔ ایشانت نے کہا کہ شامی جہاں بھی گیند ڈالتا ہے وکٹ لے جاتا ہے۔

ایشانت نے ہنستے ہوئے کہا ، ‘میں شامی سے پوچھتا ہوں کہ وہ کیا کررہا ہے ،کہ  جب وہ پیڈ پر ڈالتا ہے ، تو وہ آؤٹ کر دیتا  ہے ، بلے باز پل کرتا  ہے تب بھی وہ  آ ؤٹ کر دیتا ہے۔ میں پوچھ رہا ہوں کہ وہ کیا کر رہا ہے ، ہمیں بتائیں کہ ہم بیٹ  کرکر کے پریشان ہیں۔  وہ کون سا ایسا کام کر رہا ہے؟

ایشانت کے اس سوال پر ، شامی نے کہا ، ‘یہ بات میرے ذہن میں رہتی ہے کہ میں کوچ اور کپتان کی طرف سے آزاد ہوں۔ باقی وہ لوگ ہیں جو مجھے آزاد رہنے دیتے ہیں اور زیادہ نہیں سوچتے ہیں۔ میں ٹیسٹ میچ میں جو کچھ کرنا چاہ رہا ہوں ، میں بال ایک اچھے ایریا  پر رکھ رہا ہوں۔ اور آپ  لوگ میرا کام آسان کردیتے ہو ۔

ایشانت نے کہا ، ‘ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ ہم کچھ پوچھ رہے ہیں اور آپ کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ ہم ایک اچھے ایریا  میں بھی ڈال رہے ہیں ، لیکن اگر آپ ایسا کر تے ہیں  تو ، یہ پیڈ سے نیچے جاتا ہے ، اگر ہم ایسا  کرتے ہیں تو ، وہ مس ہو جاتی  ہے ، کیوں؟ شامی نے ہنستے ہوئے کہا ، ‘دیکھو لوگ کہہ رہے ہیں کہ بریانی کا کمال ہے اور اس کے علاوہ ، مجھ پر  اللہ کا فضل ہے۔

ہندوستان نے پہلا میچ جیت کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ دوسرا میچ 22 سے 26 نومبر تک کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، جو دونوں ٹیموں کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here