آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین صدر اسدالدین اویسی کے پلیٹ فارم سے ایک لڑکی نے پاکستان زندہ باد کے نعرہ بازی کی  ۔ تاہم اویسی نے اس کی شدید مذمت کی۔ پولیس نے لڑکی  کو حراست  میں لے لیا ہے۔

بنگلور : کرناٹک کے بنگلورو میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ، قومی رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف ریلی سے خطاب کرنے جارہے تھے۔ تبھی ایک لڑکی ان کے اسٹیج پر پہنچی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے لگی۔ احتجاج کرنے والی لڑکی نے ہندوستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

اس دوران اسدالدین اویسی بھی اسٹیج پر موجود تھے اور انہوں نے اس کی مخالفت کی۔ اس کے بعد ، لڑکی سے  مائیک لے لیا  گیا ، لیکن پھر بھی وہ پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگاتی رہی۔ چنانچہ منتظمین نے فورا. پولیس کو بلایا۔ پولیس احتجاج کرنے والی لڑکی  کو حراست  میں لے کر تھانے لے گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here