نئی دہلی : وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہمارا ذہن صاف ہے اور ہم صاف من کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہم نے کبھی بھی مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کیا۔ میں ابھی بھی ملک کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سی اے اے میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ، جو ملک کے مسلمانوں کی شہریت لے سکے۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے دو دن بعد وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان آیا ہے۔ ایک پروگرام میں امت شاہ نے کہا کہ حکومت بنانے اور حکومت گرانے کے لئے بہت ساری پارٹیوں کے لئے انتخابات ہوتے ہیں۔ لیکن بی جے پی نظریے پر مبنی پارٹی ہے ، ہمارے لئے انتخابات ہمارے نظریہ کو بڑھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔ ہم صرف جیت اور ہارکے لئے الیکشن نہیں لڑتے۔

ہر ایک کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق ہے

وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ اگر انتخابات میں فائرنگ کا بیان مناسب نہیں تھا تو پھر ڈنڈے  کے بارے میں راہل گاندھی کا بیان بھی ٹھیک نہیں تھا۔ آج بھی مسئلہ یہ ہے کہ کسی کی کس طرح مخالفت کی جائے اور کس کے لئےمخالفت ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شاہین باغ کی حمایت کرنے والوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق ہے۔ اسی طرح ، ہمیں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے اور ہم نے وہی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here