اس میچ میں روہت شرما کے علاوہ رویچندر اشون ، محمد شامی ، رویندر جڈیجہ اور مینک اگروال نے بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ شامی نے جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

وشاکھا پٹنم :ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، پہلا ٹسٹ: ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے وشاکھاپٹنم ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنا کر دھوم مچا دی ۔ روہت شرما کو اس ٹسٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس میچ میں روہت کے علاوہ رویچندرن اشون ، محمد شامی ، رویندر جڈیجہ اور مینک اگروال نے بھی اپنی کارکردگی سے چمک دکھائی ۔ شامی نے جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور مہمان ٹیم کو چھوٹے اسکور تک روکنے میں اہم رول ادا کیا۔

روہت شرما نے محمد شامی کی جم کر تعریف کی ۔

اس ٹسٹ کے مین آف دی میچ روہت شرما نے بعد میں محمد شامی کی جم کر تعریف کی۔ روہت نے کہا ، “ہم چاہتے تھے کہ شامی اور ایشانت فٹ رہیں تاکہ اسپنرز پر زیادہ دباؤ نہ رہے ۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم تیز باؤلرز کو دو یا تین اوورز کا اسپیل کرائیں گے۔ سب جانتے ہیں کہ شامی کے فٹ ہونے پر اور ساتھ ہی تھوڑی بریانی ملنے پر وہ کیا کر سکتے ہیں ، ”روہت شرما نے یہ بھی کہا کہ شامی کو ریورس سوئنگ میں مہارت حاصل ہونے کی وجہ سے بھارت کو دھیمی پچوں پر فائدہ مند ثابت ہوجاتا ہے ‘‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here