وزیراعلی اور وزیر تعلیم اور شعبہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے اردو اساتذہ کے مسائل کے پائیدار حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیت و اختیارات کا بھرپور استعمال کرنے میں کوئی دریغ نہیں کروں گا: وائس چیئرمین

اردو زبان کو روزگار سے جوڑنے پر ہی اُردو کی بقا ممکن ہے: مامون عبدالعزیز

اردو کی نہایت فعال اور متحرک تنظیم محبان اردو ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذمہ داران اسکول مینیجمنٹ کمیٹی کے ممبران و مختلف اسکولوں میں اردو کی خدمت پر مامور اساتذہ کا وفد جس میں مرد و خواتین دونوں شامل تھے اردو اکادمی کے دفتر واقع کشمیری گیٹ دلہی 6 میں اکآدمی کے نئے وائس چیئرمین عالی مرتبت جناب حاجی تاج محمد صاحب سے ملاقات کرکے گلدستہ پیش کیا اور ان کے اس منصب پر تقرر کے لئے اپنے قلبی مسرت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر محبان اردو ایجوکیشنل ٹرسٹ نے اُنہیں اساتزہ اُردو دلہی کی طرف سے طغرا پیش کیا اس مبارک موقع پر وفد میں شامل محبان اردو کے صدر جناب ڈاکٹر مامون عبدالعزیز صاحب اور شمس الدین صاحب ایس ایم سی ممبر جناب شہاب الدین نے اردو کے گوناگوں مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور دہلی کے سرکاری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی کمی نئے اساتذہ کی عدم دستیابی اردو اکادمی کے دفتر میں سبک دوش عملہ کی جگہ نئے عملے کی تقرری نہ کیا جانا اردو اکادمی سے وابستہ اساتذہ کے مسائل اکادمی سے شائع ہونے والے اردو میگزین سرکاری طلبہ کے لئے فراہم کیے جائیں جیسے مسائل سے انہیں آگاہ کیا ان تمام مسائل کو بغور سماعت کے بعد وفد کو یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جملہ معروضات کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا ۔وزیراعلی اور وزیر تعلیم اور شعبہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے ان کے پائیدار حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیت و اختیارات کا بھرپور استعمال کرنے میں کوئی دریغ نہیں کروں گا اس موقع پر محبان اردو کے نائب صدر مفتی امام الدین قاسمی محمد ارشد شاہین مولانا مستاق احمد قاسمی ڈاکٹر زاہد احسان اور اساتذہ اردو دہلی کی دس رکنی ٹیم ساتھ رہیں۔

پریس ریلیز

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here