پرینکا امریکہ میں اس فلم کی متعدد اسکریننگ کی میزبانی کریں گی۔ آپ کو بتادیں کہ پرینکا ، رنویر سنگھ اور زویا اختر کے ساتھ’ دل دھڑ کنے دو‘ میں کام کرچکی ہیں۔

ممبئی : زویا اختر کی ہدایتکاری اور رنویر سنگھ ،عالیہ بھٹ کی اداکاری میں بننے والی فلم گلی بوائے نے نہ صرف باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ اس سال آسکر ایوارڈ میں ہندوستان کی آفیشل فلم کی حیثیت سے بھی انٹری حاصل کی ہے ۔ فلم کے بہت سے مداح توقع کر رہے ہیں کہ آسکر میں یہ فلم ضرور کرشمہ دکھائے گی ۔اس میں اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔

فلم گلی بوائے کا پوسٹر

ایک خبر کے مطابق ، پرینکا اس فلم کی کئی نمائشیں امریکہ میں کریں گی۔ آپ کو بتادیں کہ پرینکا رنویر سنگھ اور زویا اختر کے ساتھ ’ دل دھڑ کنے دو‘ میں کام کرچکی ہیں۔ اس فلم میں انل کپور ، فرحان اختر اور انوشکا شرما جیسے اسٹار بھی نظر آئے تھے۔ زویا کے ساتھ بانڈنگ کی وجہ سے ، وہ اس فلم کی تشہیر کے لئے بہت ساری کوششیں کررہی ہیں۔ ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک ، وہ امریکہ کے کئی حصوں میں اس فلم کی نمائش دکھانا چاہتی ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ پرینکا کے ہالی ووڈکے قریبی دوستوں کو بھی ان اسکریننگ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here